سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے دارالحکومت خرطوم کے مرکز سے تقریبا 50 کلومیٹر دور ملک کے وسطی حصے میں ریاست جزیرہ میں واقع جیاد شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نبیل عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج اور ان کی حمایت کرنے والی افواج ریپڈ سپورٹ فورسز ملیشیا کو جیاد شہر سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔ فوج نے جیاد پر دوبارہ قبضہ کرنے کے ساتھ کچھ چھوٹی جگہوں کو چھوڑ کر تقریبا تمام جزیرے پر قبضہ کرلیا ہے۔ سوڈانی فوج نے ستمبر میں ایک آپریشن شروع کرنے کے بعد جزیرہ ریاست کے مرکز اور خرطوم کے شمال میں زیادہ تر بحری علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق خرطوم کا کنٹرول قائم کرنے کے لیے چاروں طرف سے حملے کرنے والی افواج آرمی جنرل کمانڈ کا محاصرہ توڑنے میں بھی کامیاب رہیں جو اپریل 2023 میں جنگ کے آغاز سے محاصرے میں ہے۔ سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل 2023 سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ فوجی اصلاحات اور انضمام جیسے معاملات پر اختلافات تھے۔ اس جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی حل تلاش کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھوک کے بحران سے دوچار سوڈان میں جاری تنازع کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اپریل 2023 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک چھوڑنے والوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تقریبا 9 0 لاکھ افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں اور ڈھائی کروڑ سے زائد افراد انسانی امداد کے منتظر ہیں۔
Source: social media
'طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی'، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بندکرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے
’جرمنی شام میں واپس آگیا‘
اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مرکزی شمالی-جنوبی راستے پر ٹریفک پر پابندی
حماس نے تل ابیب پر تین راکٹ فائر کیے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: اسرائیل
ایران: جرمن سفیر اور برطانوی ناظم الامورکی وزارت خارجہ میں طلبی
مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا
ترکیہ: گرفتار میئر کے بارے میں پوسٹس کرنے پر 37 افراد زیرِ حراست
خواتین کو وراثت کے حق سے محروم رکھنے والی رسمیں غیرقانونی ہیں: وفاقی شرعی عدالت
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف بولنے والا جارج ٹاؤن یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار
غزہ میں سحری کے وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید
مکہ مکرمہ میں بارش، عمرہ زائرین طواف اور عبادتوں میں مصروف
یمن سے داغا جانے والا میزائل فضا میں روک دیا : اسرائیل
فرانس کا ’مسئلہ فلسطین‘ کے دو ریاستی حل پر کانفرنس بلانے کا اعلان
چین نے منشیات کے جرائم میں ملوث چار کینیڈین شہریوں کو سزائے موت دے دی