International

سوڈانی عوام کے لیے اچھی خبر، نیم فوجی دستوں نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا

سوڈانی عوام کے لیے اچھی خبر، نیم فوجی دستوں نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا

خرطوم : سوڈان کے نیم فوجی دستوں نے یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز نے ملک کی خانہ جنگی میں یک طرفہ طور پر انسانی بنیادوں پر 3 ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ کمانڈر آر ایس ایف محمد حمدان دگالو نے ایک ریکارڈ شدہ خطاب میں کہا ہم 3 ماہ کی انسانی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں، اس جنگ بندی میں دشمنی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ تاہم سوڈانی مسلح افواج ( جس کی قیادت جنرل عبدالفتاح البرہان کر رہے ہیں، نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کوئی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments