International

سوڈان میں ڈرون حملہ، 15 بچے جاں بحق

سوڈان میں ڈرون حملہ، 15 بچے جاں بحق

اقوام متحدہ کی طرف سے رپورٹ کیے گئے ایک افسوسناک واقعے میں 15 سوڈانی بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ ڈرون حملہ اس ہفتے کے شروع میں پناہ گزین کیمپ پر کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ 16 فروری کو السونوت نامی جگہ پر ہوا جہاں ایک پناہ گزین کیمپ قائم تھا۔ حملے کے نتیجے میں 15 بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ پناہ گزین کیمپ سوڈان کے مغربی کردوفان کے علاقے میں ہوا ہے۔ کردوفان میں ان دنوں بدترین جنگی ماحول بنا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق یہ صورتحال دارفور میں پیش آنے والے کچھ عرصہ پہلے کے واقعات کی طرح ہے جن میں بچوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے۔ 'یونیسیف' کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین راسل کے مطابق اس پناہ گزین کیمپ کے لوگوں کا علاقے کے لوگوں سے رابطہ ختم ہو چکا ہے اور انہیں اپنی زندگی بحال رکھنے کے لیے ضروری خدمات اور سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments