International

سوڈان میں ایک مدرسے پر ڈرون حملے میں 2 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی

سوڈان میں ایک مدرسے پر ڈرون حملے میں 2 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی

سوڈان کے صوبے شمالی کردفان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک طبی ذریعے نے فرانس پریس کو بتایا کہ یہ فضائی حملہ آج بدھ کے روز ایک اسکول پر کیا گیا، جس کا الزام ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کیا گیا ہے، یہ علاقہ سوڈانی فوج کے زیرِ کنٹرول ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ الرہد شہر میں ہوا۔ انھوں نے بھی اس کارروائی کو ریپڈ سپورٹ فورسز سے منسوب کیا جو اپریل 2023 سے سوڈانی فوج کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے۔ عینی شاہد کے مطابق انہوں نے حملے کے بعد 12 زخمیوں کو دیکھا۔ اس سے قبل العربیہ اور الحدث کے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے شمالی کردفان کے شہر الرہد میں دو مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں دو افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔ مقامی ذرائع نے واضح کیا کہ شمالی کردفان میں واقع اس شہر پر ہونے والے دو حملوں میں سے ایک شیخ احمد البدوی کے 'اسلامک اسکول' پر ہوا، جس میں دو طالب علم جاں بحق اور 25 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ علاقہ گذشتہ رات سے مسلسل ڈرون حملوں کی زد میں ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، سوڈان کے علاقے کردفان سے گذشتہ تین ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان بد امنی کی لہر میں شدت ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب یہ جنگ اپنے تیسرے سال میں داخل ہونے والی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (IOM) نے منگل کے روز جاری بیان میں کہا کہ گذشتہ اکتوبر سے رواں ماہ فروری کے آغاز تک کردفان سے ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل 2023 سے جاری اس جنگ میں اب تک دسیوں ہزار افراد ہلاک اور ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں،۔ اسے اقوامِ متحدہ نے دنیا کا بد ترین انسانی بحران قرار دیا ہے۔ کردفان کے علاقے میں لڑائی اس وقت مزید تیز ہوئی جب ریپڈ سپورٹ فورسز نے اکتوبر کے آخر میں پڑوسی خطے دارفور پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ کردفان کا علاقہ زرعی زمینوں اور تیل کی دولت سے مالا مال ہے اور یہ مغرب میں دارفور، دارالحکومت خرطوم اور فوج کے زیرِ اثر مشرقی سوڈان کے شہروں کے درمیان ایک اہم گزرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments