International

سڈنی میں حملہ آور پر قابو پانے والا احمد ال احمد ہیرو قرار

سڈنی میں حملہ آور پر قابو پانے والا احمد ال احمد ہیرو قرار

سڈنی دہشت گرد حملے میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور پر جھپٹنے والا مسلمان ہیرو بن گیا۔ سڈنی کے ساحل پر پیش آنے والے دہشتگردانہ حملے کی ایک چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مسلمان نے جان کی پراہ کیے بغیر حملہ آور کو دبوچ لیا اور متعدد جانیں بچا لیں۔ افراتفری کے عالم میں راہگیروں کے درمیان سفید شرٹ میں ملبوس ایک شخص نے سیاہ پوش بندوق بردار کو کچرے کے بہتے ہوئے ڈبوں کے قریب پکڑ لیا اور اس کا اسلحہ چھین کر غیرمسلح کر دیا۔ لوگوں کی جان بچانے والے اس مسلمان شخص کو حقیقی ہیرو قرار دیا جارہا ہے اور آسٹریلیا کے وزیراعظم نے احمد الاحمد کی بہادری پر ان کی تعریف کی۔ وزیراعظم انتھونی البانی نےکہا کہ آج ہم نے غیرمعمولی منظردیکھا، لوگ اجنبیوں کی مدد کےلیے خطرے کی طرف دوڑے یہ حقیقی ہیروز ہیں جن کی بہادری نےقیمتی جانیں بچائیں۔ حملہ آور سے رائفل چھیننے والا بہادر شہری احمدالاحمد فروٹ شاپ کا مالک اور دو بچوں کا باپ ہے۔ حملہ پر قابو پانے کے دوران احمد کو بائیں کندھے اور بازو پر دو گولیاں لگی ہیں، اس کو دوسرے حملہ آور نے پل پر سے نشانہ بنایا۔ اس کی سرجری کر دی گئی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments