International

سڈنی کے بونڈائی ساحل پر حملہ کرنے والے نوید اکرم ہوش میں آ گئے، پولیس کی تفتیش جاری: آسٹریلوی میڈیا

سڈنی کے بونڈائی ساحل پر حملہ کرنے والے نوید اکرم ہوش میں آ گئے، پولیس کی تفتیش جاری: آسٹریلوی میڈیا

آسٹریلوی میڈیا میں یہ تفصیلات سامنے آ رہی ہیں کہ سڈنی کے بونڈائی ساحل حملے میں ملوث مبینہ حملہ آور نوید اکرم اب کوما سے نکل کر ہوش میں آ چکے ہیں۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے بھی اس بارے میں خبر شائع کی ہے۔ نائن زیرو اخبار کے مطابق مطابق نوید اکرم پولیس سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ان حملہ آوروں کی شناخت 50 سالہ ساجد اکرم اور ان کے 24 سالہ بیٹے نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ساجد جائے وقوعہ پر ہی مارے گئے تھے جبکہ نوید کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ساجد اور نوید اکرم کی قومیت کے حوالے سے بحث حملے کے فوراً بعد ہی شروع ہو گئی تھی اور منگل کو منیلا میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 50 سالہ ساجد اکرم نے حال ہی میں انڈین جبکہ ان کے بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا تھا۔ سڈنی کے مشہور بونڈائی ساحل پر منعقد ہونے والی یہودیوں کی تقریب پر ’دہشت گردانہ‘ حملے کو دو دن گزر چکے ہیں تاہم آسٹریلوی حکام بشمول وزیراعظم کی جانب سے تاحال اس پہیلی کا جواب نہیں دیا گیا کہ حملہ آور باپ اور بیٹے کا تعلق کس ملک سے تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments