International

سِم کارڈز سے بھاری مالیت کا سونا اکٹھا کر لیا

سِم کارڈز سے بھاری مالیت کا سونا اکٹھا کر لیا

دنیا بھر میں سِم کارڈز فون کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن ایک شخص نے سم کارڈ سے بھاری مقدار میں سونا حاصل کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سِم کارڈز سے سونا حاصل کرنے والا شخص چین سے تعلق رکھتا ہے اور معروف بلاگر ہے، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سِم کارڈ کی چپس اور دیگر برقی آلات سے 191. 73 گرام (16.43 تولہ) سونا حاصل کر لیا ہے۔ صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے بلاگر نے بتایا کہ اس نے اسٹرانگ ایسڈ ڈِسولوشن اور الیکٹرولائٹک ری ڈکشن جیسے متعدد پیچیدہ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے یہ سونا جمع کیا۔ بلاگر کے دعوے کے مطابق اس نے جتنی مقدار میں سونا جمع کیا ہے۔ اس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 84 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ بلاگر کا کہنا تھا کہ اس نے اتنی مقدار میں سونا حاصل کرنے کے لیے صرف سِم کارڈز ہی نہیں بلکہ دیگر مواصلاتی برقی آلات میں موجود سونا چڑھی چپس بھی استعمال کیں۔ مذکورہ شخص نے سِم کی چپس اور دیگر الیکٹرانکس مصنوعات سے سونا حاصل کرنے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اکثریت اس ویڈیو کو دیکھ کر سونا حاصل کرنے کی کوششوں میں لگ گئے ہیں۔ صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران ہیں اور کئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل کبھی سم کارڈ سے سونا حاصل کرنے کا نہیں سنا۔ تاہم اکثر صارفین اس ویڈیو پر طنز ومزاح پر مبنی تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ سِم کارڈز میں صرف 0.47 ملی گرام سونا استعمال کیا جاتا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments