بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بالی ووڈ کے سینیئر اداکار منوج کمار کو سچا لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا: ناقابل فراموش فلموں پر آپکا شکریہ۔ واضح رہے کہ منوج کمار جمعہ کو 87 برس کی عمر میں ممبئی کے اسپتال میں چل بسے جہاں وہ 21 فروری سے پیرانہ سالی اور صحت کے مسائل کی وجہ سے زیر علاج تھے۔ سلمان خان نے آج انکی موت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے پیچھے ہندی سنیما کی میراث چھوڑی ہے جس کے لیے ہم ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بالی ووڈ سپر اسٹار نے ہندی سنیما کے آئیکون کے لیے دل کو چھوہ لینے والا نوٹ بھی تحریر کیا۔ انھوں نے لکھا: منوج کمار جی، ایک سچے لیجنڈ تھے: ناقابل فراموش فلموں پر آپکا شکریہ۔ انھوں نے مزید لکھا کہ فلمیں اور یادیں، لیجنڈری اداکار کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو اپنی حب الوطنی پر مبنی آئیکونک کرداروں کے حوالے سے بھارت کمار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ واضح رہے کہ بہت سے لوگوں کو شاید یہ بات معلوم نہ ہو کہ سلمان خان کے والد اور معروف اسکرین رائٹر سلیم خان اور منوج کمار نے 1981 کی فلم کرانتی میں اکٹھے کام کیا تھا۔
Source: social Media
سلمان کی ’سکندر‘ فلاپ یا ہٹ؟ کمائی 200 کروڑ کے قریب پر بحث پھر بھی جاری
منوج کمار کی آخری رسومات کے موقع پر ابھیشیک بچن فوٹوگرافرز پر سیخ پا
اقوامِ متحدہ میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو اَدر لینڈ‘ کی خصوصی نمائش
سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن چل بسے، چینل کی تصدیق، مداح ناراض
سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کی فٹنس اور ڈائٹ کا راز بتا دیا
فلم لاپتہ لیڈیز پر کہانی چوری کے الزامات غلط ہونے کا دعویٰ
سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن چل بسے، چینل کی تصدیق، مداح ناراض
متھن چکرورتی کے بیٹے کا سلمان خان سے مالی مدد کا انکشاف
’سکندر‘ کی ناکامی پر دلبرداشتہ مداحوں کی سلمان سے ملاقات، کنگ خان والا کام کرنے کا مشورہ دے ڈالا
سری دیوی کی موت کے بعد دبئی میں میرا لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ ہوا: بونی کپور
فلم لاپتہ لیڈیز پر کہانی چوری کے الزامات غلط ہونے کا دعویٰ
سلمان کی ’سکندر‘ فلاپ یا ہٹ؟ کمائی 200 کروڑ کے قریب پر بحث پھر بھی جاری
منوج کمار کی آخری رسومات کے موقع پر ابھیشیک بچن فوٹوگرافرز پر سیخ پا
ناقدین کے منفی تبصروں کے باوجود سکندر نے 5 دن میں 169 کروڑ کمالیے