بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا خطرناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔ انہوں نے اسپتال سے اپنی چند تصاویر اور حادثے سے متعلق تفصیلات سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ شویتا روہیرا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زندگی حیرتوں سے بھری پڑی ہے، ایک لمحے آپ ’کل ہو نہ ہو‘ گنگنا رہے ہوتے ہیں اور دوسرے ہی لمحے زندگی ایک موٹر سائیکل آپ کے لیے بھیج دیتی ہے، میں نے خود کو چلنے کے بجائے اُڑتے ہوئے پایا، اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ٹوٹی ہڈیاں، زخم اور کئی گھنٹے بستر پر لیٹنا میری فہرست میں شامل نہیں تھا لیکن شاید قسمت نے سوچا کہ مجھے صبر کرنے کی ضرورت ہے۔ شویتا روہیرا نے مزید لکھا کہ سچ یہ ہے کہ کبھی کبھی زندگی ہمیں دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے توڑ دیتی ہے۔ میڈیا کے مطابق شویتا روہیرا بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ یاد رہے کہ شویتا روہیرا کی شادی 2014ء کے آخر میں بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ سے ہوئی تھی تاہم ایک سال بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد پلکت سمراٹ نے گزشتہ سال اداکارہ کریتی کھربندا سے شادی کر لی تھی۔
Source: social media
جسٹن بیبر کی نئی لُک سے مداح پریشان
سوارا بھاسکر کی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مستقل معطل کیے جانے پر تنقید
سلمان خان کی منہ بولی بہن خطرناک حادثے کا شکار
عامر خان کی زندگی میں تیسری خاتون کی انٹری، اہل خانہ سے متعارف کروا دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟
نصیرالدین شاہ نے مشہور فلم ’شعلے‘ کو ہالی ووڈ فلموں کا چربہ قرار دے دیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘، اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
لاس اینجلس کی آگ میں آسٹریلوی اداکار بھی ہلاک، والدہ نے آخری لمحات کی روداد بتا دی
’خوف اور بے یقینی ہے‘، لاس اینجلس میں رہائش پذیر پریتی زنٹا کا آتشزدگی پربیان