کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی نئی لُک نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، سوشل میڈیا صارفین بھی گلوکار کو پہچاننے سے قاصر نظر آ رہے ہیں۔ جسٹن بیبر کی شخصیت میں حالیہ تبدیلی نے مداحوں میں تشویش کو جنم دیا ہے، یہ تصاویر 29 جنوری 2025ء کو نیویارک شہر میں لی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی گلوکار کی تصاویر پر مداح پریشان نظر آ رہے ہیں جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین اپنے پسندیدہ گلوکار کو پہچاننے سے قاصر ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں گلوکار نے پیلی بیگی ہڈی پہن رکھی ہے جس میں وہ نہایت کمزور نظر آ رہے ہیں، ان کے آئیکونک بال غائب ہیں، ان کی ویران آنکھیں بھی پاپ اسٹار کی صحت اور ہیلی بیبر کے ساتھ ان کی شادی سے متعلق سوالات پیدا کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ 2009ء میں جب جسٹن بیبر بطور نوجوان گلوکار شہرت حاصل کی تھی، اس دوران جسٹن بیبر کے ’سائیڈ سویپٹ بینگ‘ (بالوں کا انداز) ان کی شناخت کا ایک لازمی حصہ تھا۔ گریمی ایوارڈ جیتنے والے گلوکار نے گزشتہ کئی برسوں میں اپنے بالوں میں کئی تبدیلیاں کی ہیں لیکن ان کی تازہ ترین ظاہری شخصیت نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ وائرل تصاویر پر فنکار کے ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں یقین نہیں کرنا چاہتا کہ یہ جسٹن بیبر ہے، جبکہ ایسے کئی کمنٹس ان کی پوسٹس پر کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو یقین دلایا تھا کہ ہیلی بیبر کے ساتھ ان کی شادی میں سب کچھ ٹھیک ہے مگر ان کی شخصیت میں حالیہ تبدیلیوں نے ایک بار پر گلوکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان رشتے پر قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔
Source: social media
جسٹن بیبر کی نئی لُک سے مداح پریشان
سوارا بھاسکر کی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مستقل معطل کیے جانے پر تنقید
سلمان خان کی منہ بولی بہن خطرناک حادثے کا شکار
عامر خان کی زندگی میں تیسری خاتون کی انٹری، اہل خانہ سے متعارف کروا دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟
نصیرالدین شاہ نے مشہور فلم ’شعلے‘ کو ہالی ووڈ فلموں کا چربہ قرار دے دیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘، اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
لاس اینجلس کی آگ میں آسٹریلوی اداکار بھی ہلاک، والدہ نے آخری لمحات کی روداد بتا دی
’خوف اور بے یقینی ہے‘، لاس اینجلس میں رہائش پذیر پریتی زنٹا کا آتشزدگی پربیان