Entertainment

عامر خان کی زندگی میں تیسری خاتون کی انٹری، اہل خانہ سے متعارف کروا دیا

عامر خان کی زندگی میں تیسری خاتون کی انٹری، اہل خانہ سے متعارف کروا دیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان تیسری بار محبت میں گرفتار ہو گئے، خاتون کو اہلِ خانہ سے بھی متعارف کروا دیا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ 59 سالہ اداکار عامر خان کی زندگی میں نئی خاتون داخل ہو گئی ہیں، جن کا تعلق بنگلور سے ہے۔ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان نے حال ہی میں اپنی نئی ساتھی کو پورے خاندان سے متعارف کروایا ہے، ان کی ملاقات خوش گوار رہی اور خاندان نے بھی انہیں خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے اداکار کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986ء میں ہوئی تھی لیکن دونوں 2002ء میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں 2005ء میں عامر خان اور فلم ساز کرن راؤ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2021ء میں طلاق پر ختم ہو گئی۔ عامر خان کے پہلی اہلیہ سے 2 بچے بیٹا اداکار جنید خان اور بیٹی ایرا خان ہیں جبکہ دوسری اہلیہ سے 1 بیٹا آزاد خان ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments