Entertainment

سلمان کا شادی کیلئے اداکاراؤں سے گھر داری کی توقع رکھنا غلط ہے: سلیم خان

سلمان کا شادی کیلئے اداکاراؤں سے گھر داری کی توقع رکھنا غلط ہے: سلیم خان

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد معروف اداکار و پروڈیوسر سلیم خان نے ماضی میں اپنے بیٹے کی شادی سے متعلق دلچسپ حقیقت بتائی تھی۔ سلمان خان کی شادی کا انتظار مداحوں کو بے صبری سے ہے اور آئے دن بھارتی میڈیا پر ان کا نام کسی اداکارہ کے ساتھ منسلک کردیا جاتا ہے، ماضی میں بھی اداکار کے محبت کے قصے سومی علی، سنگیتا بجلانی اور کترینا کیف کے ساتھ زبان زدِ عام رہے۔ اس حوالے سے ان کے والد سلیم خان نے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ سلمان کا پتہ نہیں کیا ہے، ایک تو اس وجہ سے بھی شادی نہیں ہوتی ہے کہ اس کی سوچ میں تھوڑا سا تضاد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سلمان کے لگاؤ یا محبت کی بات ہے تو وہ جس کے ساتھ کام کرتا ہے، اس ہیرؤین کو متاثر کرتا ہے اور پھر وہ بھی بہت اچھی اور خوش شکل ہوتی ہیں، کام کرتے کرتے دوستی ہوجاتی ہے، لوگ قریب آتے ہیں کیونکہ وہ قریبی ماحول میں رہتے ہیں۔ سلیم خان نے کہا کہ سلمان کے جب کسی اداکارہ کے ساتھ تعلقات بنتے ہیں تو وہ پھر اس میں اپنی والدہ جیسی گھرداری کی صلاحیتیں دیکھنا شروع کردیتا ہے، سلمان کا یہ طریقہ اور توقع رکھنا غلط ہے، وہ خواتین جو اداکارائیں ہیں، ان سے یہ توقع رکھنا عجیب ہے کہ وہ گھر داری کریں گی، میں کسی سے شادی کرکے اس کے کیریئر سے ہٹا کر اسے گھر بٹھا دوں گا تو یہ ایک مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اس کی کمٹمنٹ ہوجاتی ہے تو یہ اس کو کنورٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس میں اپنی ماں کو ڈھونڈتا ہے جو ممکن نہیں ہے، ایک ورکنگ ایکٹریس گھر داری جس میں بچے پالنا، انھیں اسکول لے جانا، انکے ہوم ورک میں مدد کرنا اور ان کے لنچ بنانے جیسے کام نہیں کرسکتی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments