Entertainment

ہالی ووڈ کے کئی فنکاروں کے گھر لاس اینجلس میں لگی آگ سے راکھ کا ڈھیر بن گئے

ہالی ووڈ کے کئی فنکاروں کے گھر لاس اینجلس میں لگی آگ سے راکھ کا ڈھیر بن گئے

امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ نے ہالی ووڈ کے امیر ترین علاقے پیسیفک پالیسیڈز کو راکھ اور ملبے میں تبدیل کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق آگ لاس اینجلس کے رہائشی علاقے پیسیفک پیلیسیڈ میں منگل کی صبح لگی، بےقابو آگ سے ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز راکھ کا ڈھیر بن گئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگیا ہے۔ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات اپنی جائیدادوں کی تباہی پر غمزدہ ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوچکی ہے۔ فلمی دنیا کے بڑے نام انتھونی ہاپکنز، جان گڈمین، اور مائلز ٹیلر جیسی شخصیات کے مکانات آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ درجنوں دیگر ستارے اور ان کے پڑوسی اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ ان کے گھروں کا کیا ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پیسیفک پالیسیڈز میں آگ بھڑک اٹھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ارد گرد کے علاقوں میں تیزی سے پھیل گئی۔ آگ کے شعلے اور جلے ہوئے ملبے نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments