International

سلمان آغا کے خلاف آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

سلمان آغا کے خلاف آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

بنگلادیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ پر سلمان آغا کو شدید غصے کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سلمان آغا کو تنبیہ جاری کردی ہے۔ قومی کرکٹر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان علی آغا نے مہدی حسن کی جانب سے رن آؤٹ کیے جانے کے بعد گلووز اور ہیلمٹ میدان میں پٹخے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آغا سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر متنازع رن آؤٹ کردیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کے کپتان کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا تھا اور اس عمل پر مہدی حسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments