Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

امریکی عوام میں ایران جنگ کی حمایت میں نمایاں کمی، ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر

امریکی عوام میں ایران جنگ کی حمایت میں نمایاں کمی، ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر

ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی حمایت میں امریکی عوام کی تعداد کم ہو کر 31 فیصد رہ گئی ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت بھی اپنی کم ترین سطح پر برقرار ہے۔

رائٹرز اور اِپسوس کے تازہ سروے کے مطابق جنگ کے طویل ہونے، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور ریپبلکن ووٹرز کی حمایت میں کمی نے جنگ کی حمایت متاثر کی ہے۔

سروے کے مطابق مارچ میں 37 فیصد امریکی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حامی تھے جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں یہ شرح 34 فیصد تھی، ریپبلکنز میں بھی جنگ کی حمایت مارچ کے 77 فیصد کے مقابلے میں کم ہو کر 69 فیصد رہ گئی ہے۔

سروے میں مسلسل دوسری مرتبہ صرف 33 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کی حمایت کی جو ان کے پہلے اور دوسرے دورِ صدارت کے دوران رائٹرز اور اِپسوس کے سروے میں ریکارڈ کی گئی کم ترین شرح ہے۔

سروے کے مطابق 83 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ایران جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں یہ شرح 80 فیصد تھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران جنگ کا طویل ہونا صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی چیلنج کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ انہوں نے 2024ء کی صدارتی مہم کے دوران مہنگائی کم کرنے اور امریکا کو بیرونِ ملک فوجی تنازعات سے دور رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے معاشی اثرات بھی امریکی عوام کے لیے تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔

نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتیں بھی ریپبلکنز کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

سروے میں آزاد ووٹرز کے درمیان 33 فیصد نے کہا کہ وہ موجودہ حالات میں کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو ووٹ دیں گے جبکہ 19 فیصد نے ریپبلکنز کو منتخب کرنے کا کہا ہے۔

رائٹرز اور اِپسوس کے سروے میں امریکا بھر سے 1,215 افراد نے حصہ لیا تھا، سروے کے مطابق اخذ کیے گئے نتائج میں غلطی کا ممکنہ فرق 3 فیصد تک ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn