شیب پور سے شنکر بنک سمیت افغانستانی شہری گرفتار
گزشتہ چند دنوں میں پاکستانی جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہونے کے شبے میں ایس ٹی ایف نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس صورتحال میں اتوار کو نیپال سرحد سے ایک افغان نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کا نام عبداللہ خان ہے۔ اس سے جعلی آدھار کارڈ، جعلی ووٹر کارڈ، بینک اکاو¿نٹ کی دستاویزات اور ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ خبر ہے کہ وہ جعلی دستاویزات بنا کر طویل عرصے سے ہندوستان میں رہ رہا تھا۔ لیکن یہ عبداللہ کون ہے؟
معلوم ہوا ہے کہ عبداللہ شِب پور کے گنجان علاقے کے ایک رہائشی منزل میں رہتا تھا۔ اس کا کپڑے کا کاروبار تھا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی وہ بھاری رقم کے عوض جعلی دستاویزات اور ہندوستانی شناختی کارڈ بناتا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ عبداللہ طویل عرصے سے اس رہائشی منزل میں مقیم تھا۔ وہ علاقے میں موٹر سائیکل پر آتا جاتا تھا۔ اس کے ساتھ ایک اور افغان نوجوان بھی رہتا تھا۔ مقامی لوگوں کو ذرہ برابر بھی علم نہ تھا کہ عبداللہ اسی رہائشی منزل میں جعلی دستاویزات کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ عبداللہ کے والد فضل خان پہلے شِب پور کے اسی علاقے میں رہائش پذیر تھے، لیکن بعد میں وہ چلے گئے۔ اس کے بعد 2018 سے عبداللہ اس رہائشی منزل میں رہنا شروع کر دیا۔ لیکن ویزا کی میعاد ختم ہونے کے باوجود وہ ہندوستان میں ہی رہا، جس کے نتیجے میں اس کے خلاف لک آو¿ٹ نوٹس جاری کیا گیا۔ عبداللہ کے ساتھ اس کے ایک ہندوستانی دوست شنکر بنک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
شیب پور سے شنکر بنک سمیت افغانستانی شہری گرفتار...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments