Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ہندوستانی ہونے کے باوجودمالدا کے 24 خاندان کی دو دہائیوں سے خاردار تار کے پار رہائش

Admin
By Admin
Aug 25, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MADHYA PRADESH KE GUNA MEIN OIL TANKER PALTA, BALTI DIBBE LEKAR TEL BHARNE PAHUNCHE LOG

ہندوستانی ہونے کے باوجودمالدا کے 24 خاندان کی دو دہائیوں سے خاردار تار کے پار رہائش
ہندوستانی ہونے کے باوجودمالدا کے 24 خاندان کی دو دہائیوں سے خاردار تار کے پار رہائش — August 25, 2026
ہندوستانی ہونے کے باوجودمالدا کے 24 خاندان کی دو دہائیوں سے خاردار تار کے پار رہائش
شہریت کا تعارف 'ہندوستانی'۔ مگر بین الاقوامی خاردار تار کی باڑ کے پار 'تابع' زندگی۔ جی چاہے تو ملک کے مرکزی حصے میں قدم نہیں رکھ سکتا کوئی۔ یہ ایک یا دو سال نہیں، دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے تابعیت کی ذلت اٹھا رہے ہیں مالدا کے بامونگولا بلاک کے چاند پور گرام پنچایت کے تال تلا گاو¿ں کے 24 خاندان۔ پہلے وقت اچھا گزرا۔ لیکن 2005 میں بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر خاردار تار کی باڑ لگنے پر سب کچھ الٹ پلٹ ہو گیا۔ خاندان خاردار تار کی باڑ کے پار رہ گئے۔ اس کے بعد تقریباً 21 سال گزر چکے ہیں۔
گاو¿ں والوں کا الزام ہے کہ ہندوستانی ہونے کے باوجود تابعیت کی ذلت اٹھا رہے ہیں۔ عملاً جیل جیسی زندگی گزر رہی ہے۔ چاند پور گرام پنچایت کے تال تلا گاو¿ں کی ایک طرف بھارت، دوسری طرف بنگلہ دیش۔ پون بھابا ندی دونوں ممالک کی قدرتی حد بندی یعنی زیرو لائن کا کام کر رہی ہے۔ ندی کے پار بنگلہ دیش کے نوگاو¿ں ضلع کے ساپاہار تھانے کا اداتلا گاو¿ں ہے۔ اس طرف مالدا کا تال تلا گاو¿ں۔ سرحدی خاردار تار کی باڑ کے پار رہنے والے 24 خاندان مرضی سے خاردار تار کے اس پار ملک کے مرکزی حصے میں قدم نہیں رکھ سکتے۔ مقررہ وقت کے مطابق بی ایس ایف کو شناختی کارڈ دکھا کر انہیں آنا جانا ہوتا ہے۔ دن میں آمد و رفت کا موقع ملتا ہے مگر رات کو بالکل نہیں، کیونکہ اس وقت گیٹ بند رہتا ہے۔

ہندوستانی ہونے کے باوجودمالدا کے 24 خاندان کی دو دہائیوں سے خاردار تار کے پار رہائش...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn