Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

"بڑھاپے، بیوہ اور معذوروں کے وظائف میں مزید اضافہ

Admin
By Admin
Aug 25, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KANPUR MEIN EXPIRED CHOCOLATES PHENKE JAANE KE BAAD JAMA HUI BHEED, LOG BOXES UTHAATE NAZAR AAYE

"بڑھاپے، بیوہ اور معذوروں کے وظائف میں مزید اضافہ
"بڑھاپے، بیوہ اور معذوروں کے وظائف میں مزید اضافہ — August 25, 2026
"بڑھاپے، بیوہ اور معذوروں کے وظائف میں مزید اضافہ
ریاستی سماجی منصوبوں کے وظائف میں ایک بار پھر اضافہ کیا جا رہا ہے! ریاستی حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے بڑھاپے کے وظیفے، بیوہ خواتین کے وظیفے اور خصوصی طور پر قابلِ جسم (معذور) افراد کے وظیفے میں مزید اضافہ کیا ہے۔ 500روپے وظیفہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں مستحقین کو ماہانہ2000روپے وظیفہ ملے گا۔ واضح رہے کہ ریاست میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی حکومت نے یہ وظیفہ1000 سے بڑھا کر1500روپے کیا تھا، جو اگست سے ملنا شروع ہونا تھا۔ اب اس میں مزید 500روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شوویندو ادھیکاری نے پیر کے روز ہی اس بات کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ نے پیر کو نبانہ (سیکریٹریٹ) میں پریس کانفرنس کی، جہاں انہوں نے وظیفہ میں اضافے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ تاہم ابھی فوری طور پر2000روپے کا وظیفہ نہیں مل رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ آئندہ تمام معلومات کی جانچ پڑتال کے بعد صرف مستحق صارفین کو ہی یہ نیا وظیفہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تینوں وظائف کے لیے تری نامول حکومت کے دور میں کی گئی درخواستوں کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں جن لوگوں نے اس سے قبل اس سہولت کے لیے درخواست دے رکھی تھی، انہیں بھی اب نئی درخواست دوبارہ جمع کروانی ہوگی۔ انتظامی ذرائع کے مطابق، نئی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ درخواست گزار مستحق ہیں یا نہیں۔ اس کے بعد تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لے کر یہ مزید 500 روپے کا اضافہ کیا جائے گا، ایسا خیال کیا جا رہا ہے۔"

"بڑھاپے، بیوہ اور معذوروں کے وظائف میں مزید اضافہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn