بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم کی بھانجی برطانوی رکن پارلیمان ٹیولپ صدیق کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنا دی۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کو یہ سزا مبینہ طور پر زمین کے ٹکڑے کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق بدعنوانی کے مقدمے میں سنائی گئی ہے۔ کیس کا فیصلہ ٹیولپ صدیق کی غیر موجودگی میں سنایا گیا جبکہ ان کی خالہ اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ان کی بہن شیخ ریحانہ اور مقدمے کے بعض دیگر ملزمان بھی اس موقع پر موجود نہیں تھے۔ اسی مقدمے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو پانچ اور ان کی بہن شیخ ریحانہ کو سات سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ شیخ حسینہ واجد، جو اگست 2024 میں حکومت کے خلاف شدید عوامی احتجاج کے بعد انڈیا فرار ہو گئی تھیں، کو پچھلے مہینے سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔ فیصلے کے مطابق انہوں نے مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اسی طرح ان کو بدعنوانی کے ایک اور مقدمے میں 21 سال کی قید بھی سنائی جا چکی ہے۔ تازہ مقدمے کے دوران استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سیاسی اثر و رسوخ اور سینیئر حکام کی ملی بھگت کے ذریعے زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا۔ تینوں پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے شیخ حسینہ کے دور میں 13 ہزار چھ سو 10 مربع زمین کا ٹکڑا لینے کے لیے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ فیصلے سنائے جانے کے وقت 17 میں سے زیادہ تر ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے۔ ٹیولپ صدیق نے شیخ حسینہ واجد کے ساتھ ان کے مالی تعلقات کی جانچ پڑتال کے بعد جنوری میں برطانیہ کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اس ضمن میں لگنے والے الزامات سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔ برطانیہ کا اس وقت میں بنگلہ دیش کے ساتھ کسی فرد کی حوالگی کے حوالے کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ