International

شیخ حسینہ کو انڈیا میں تقریر کی اجازت دینے پر بنگلہ دیش کی تشویش: ’اس سے دونوں ملکوں کے مستقبل کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں‘

شیخ حسینہ کو انڈیا میں تقریر کی اجازت دینے پر بنگلہ دیش کی تشویش: ’اس سے دونوں ملکوں کے مستقبل کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں‘

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران بنگلہ دیش کی معزول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی تقریر نشر کیے جانے پر بنگلہ دیش نے مایوسی اورحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اشتعال انگیر تقاریر بنگلہ دیش کی جمہوریت اور سلامتی کے لیے خظرہ بن سکتی ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات سے انڈیا اور بنگلہ دیش کے مستقبل کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ سنیچر کے روز نئی دہلی میں 'بنگلہ دیش میں جمہوریت بچاؤ' کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم کی ایک ریکارڈ شدہ آڈیو تقریر چلائی گئی تھی۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ 2024 میں اپنی حکومت گرائے جانے کے بعد سے انڈیا میں مقیم ہے اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نئی دہلی سے متعدد مرتبہ ان کی حوالگی کا مطالبہ کر چکی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments