امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ’متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اردن سے امریکی شہریوں کے لیے چارٹر پروازوں کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔‘ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ’گذشتہ چند دنوں میں 9,000 سے زائد امریکی شہری محفوظ طریقے سے مشرقِ وسطیٰ سے واپس آ چکے ہیں‘، جن میں ’300 سے زیادہ اسرائیل سے‘ آنے والے شامل ہیں۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان اور مصر میں تجارتی پروازوں کے آپشنز اب بھی دستیاب ہیں، اور محکمہ خارجہ ’امریکی شہریوں کو ان ٹکٹوں کی بکنگ میں فعال طور پر مدد فراہم کر رہا ہے۔‘ اس سے قبل امریکی معاون وزیرِ خارجہ برائے عالمی عوامی امور ڈیلن جانسن نے کہا تھا کہ محکمہ خارجہ ’امریکی شہریوں کے لیے فوجی طیارے اور چارٹر پروازیں فعال طور پر یقینی بنا رہا ہے‘ تاکہ وہ مشرقِ وسطیٰ سے نکل سکیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ