ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے طلبہ تنظیم انقلاب مانچا کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم فیصل کریم مسعود پر سفری پابندی عائد کر دی۔ ڈی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ حسین محمد جنید نے یہ حکم پولیس کے ڈیٹیکٹو برانچ کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر دیا۔ عدالت میں تعینات ایک سب انسپکٹر نے بتایا کہ اس سے قبل پولیس کی ایک اور درخواست پر اقدام قتل کے اس کیس کو قتل کے مقدمے میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ 14 دسمبر 2025 کو انقلاب مانچا کے ممبر سیکرٹری عبداللہ الجابر نے پلٹن ماڈل تھانے میں فیصل کریم مسعود و دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ ڈھاکہ 8 سے پارلیمانی امیدوار شریف عثمان ہادی کو 12 دسمبر 2025 کو ڈھاکہ کے علاقے پلٹن میں مسلح افراد نے سر میں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا، انہیں فوری طور پر اسپتال کیا گیا تھا۔ شریف عثمان ہادی کو 15 دسمبر 2025 کو مزید علاج کیلیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے سنگاپور منتقل کیا گیا تھا تا وہ 18 دسمبر 2025 کو سنگاپور جنرل اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ شریف عثمان ہادی کی میت کو گزشتہ روز بنگلہ دیش لایا گیا جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ