لندن(: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شواہد موجود ہیں کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے نیویارک میں ریوٹرز نیکسٹ کانفرنس کے دوران ایک انٹرویو میں اسرائیلی فوج کی غزہ میں فوجی کارروائیوں پر شدید تنقید کی۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دے دیا اور کہا کہ غزہ میں شہریوں کو مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں آپریشن حماس کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا لیکن غزہ کو تباہ کردیا گیا، اسرائیل کی فوجی کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور تباہی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ان کارروائیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کے طریقہ کار میں خرابی ہے اور ایسے شواہد موجود ہیں اور یقین کیا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ