International

شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے نتیجے میں 25 فلسطینی زخمی

شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے نتیجے میں 25 فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اس کے عملے نے شمالی مغربی کنارے کے شہر طوباس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران 25 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔ خبر رساں ادارے "وفا" کے مطابق طوباس میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر نضال عودہ نے کہا کہ زخمیوں میں "ایسے شہری بھی شامل ہیں جنہیں قابض فوج نے حراست میں لیا، پوچھ گچھ کی اور انہیں تشدد کرکے زخمی کیا تاہم بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔ اسرائیلی فوج طوباس میں اپنی کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں طوباس گورنری کے زیادہ تر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور فوج کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ادھر کلب برائے اسیران طوباس کے ڈائریکٹر کمال بنی عودہ نے بتایا کہ "قابض فوج طوباس کے بیشتر علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، انہیں حراست میں لے کر حراستی مراکز میں منتقل کر رہی ہے اور اب تک 100 سے زائد افراد حراست میں لیے جا چکے ہیں، جن میں سے نصف طمون کے شہری ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات کے دیر وقت 27 افراد کو رہا کیا گیا، تاہم کچھ افراد کے ہاتھوں کو رسیوں سے باندھا گیا تھا۔ وہ اسی حالت میں اپنے گھروں تک پہنچے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرتی ہے۔ طوباس گورنری گذشتہ دو روز سے بڑے پیمانے پر عسکری کارروائی کی زد میں ہے، جس میں اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد، بھاری بلڈوزر اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج علاقے کے مرکزی داخلی راستوں کو مٹی کی رکاوٹوں سے بند کر چکی ہے اور متعدد چھوٹے راستے بھی بند ہیں، جبکہ ڈرون طیارے علاقے میں مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ وفا کے مطابق " فوج شہریوں کی املاک کی لوٹ مار اور تباہی جاری رکھے ہوئےہے۔ طمون کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے پانی کی لائنوں پر حملے کے سبب پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے"۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments