شمالی کوریا کے مرکزی رہنما کم جونگ اُن نے معاشی پالیسی کے ذمہ دار نائب وزیراعظم یانگ سنگ ہو کو عہدے سے برطرف کر دیا اور حکومتی منصوبوں میں تاخیر پر پارٹی حکام کی سرِ عام سخت سرزنش کی ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے ’کے سی این اے‘ کے مطابق کم جونگ اُن نے ایک منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم یانگ سنگ ہو کو ’موقع پر ہی‘ برطرف کر دیا۔ کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ یانگ سنگ ہو اہم ذمہ داریوں کے اہل نہیں تھے اور ان کی تقرری ’غلط فیصلہ‘ ثابت ہوا ہے۔ کم جونگ اُن نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’گاڑی کھینچنے کے لیے بیل چاہیے، بکری نہیں،‘ اور نااہل تقرریوں پر سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ کم جونگ اُن نے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ دار حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر ذمہ داری اور نااہلی کی وجہ سے منصوبے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بعض پارٹی ارکان کو ’مایوسی، غیر ذمہ داری اور سُستی‘ کا عادی بھی قرار دیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی اپنے نویں پارٹی کانگریس کے اعلان کی تیاری کر رہی ہے جس میں اہم قومی پالیسیوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن کا یہ عوامی احتساب حکام میں نظم و ضبط سخت کرنے اور پارٹی کانگریس سے قبل وارننگ دینے کی کوشش ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ