شمالی کوریا نے پہلی بار یورینیم افزودہ کرنے کی تنصیب کی تصاویر جاری کر دیں۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کے لیے مزید یورینیم افزودہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ جوہری مواد کی تیاری مقررہ مدت میں مکمل کی جائے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تصاویر جاری کی ہیں جن میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو جوہری ہتھیاروں کے لیے یورینیم کی افزودگی کی تنصیب کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے یہ تصاویر آج جاری کی ہیں تاہم ان تصاویر کے ساتھ کوئی جگہ یا اس موقع کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں جبکہ کچھ تصاویر میں چہروں کو ریلیز سے قبل دھندلا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر اقوامِ متحدہ نے پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔
Source: social media
مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
بی ایل اے کا پاکستانی فوجی کارروائی پر فیصلہ کن جواب، مزید 50 یرغمالیوں کے قتل کا دعویٰ
امریکی صدر ٹرمپ کا خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر نے ایران کو پہنچا دیا
’غزہ سے کسی بھی فلسطینی کو نہیں نکالا جائے گا‘
مسجد میں پیش امام بچوں کے ساتھ بچہ بن گئے، چُھپن چُھپائی کھیلی
غیر امریکی غزہ، یوکرین پر مضامین شائع نہ کریں، کولمبیا یونیورسٹی
روسی صدر ولادمیر پیوٹن متنازعہ علاقہ کرسک پہنچ گئے
ایٹمی ہتھیار بنانا چاہیں تو امریکا ہمیں روک نہیں سکے گا، ایرانی سپریم لیڈر
نیپال میں ہندو راشٹر، بادشاہت اور یوگی آدتیہ ناتھ پر وبال، نشانے پرہندستان ،
چین میں بینکوں سے مٹی کیوں چوری کی جا رہی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں