شمالی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کم جو اے کو جانشیں کی شکل میں منتخب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹلیجنس سروس (این آئی ایس) نے آج پارلیمنٹ کے اراکین وک بند کمرے میں بریفنگ دیتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ این آئی ایس نے کہا کہ کم جو اے اب ’جانشیں تقرری کے مرحلہ‘ میں پہنچ چکی ہیں۔ حالانکہ قبل میں این آئی ایس انھیں ’جانشیں تربیت‘ کے مرحلہ میں بتا رہی تھی، لیکن اب اس اندازہ کو بدلا گیا ہے۔ یعنی شمالی کوریا میں کم فیملی کی چوتھی نسل تک اقتدار کی رسائی پہنچانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کم جو اے کے بارے میں فی الحال بہت کم جانکاری پبلک ڈومین میں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی عمر تقریباً 13 سال ہے اور وہ 2013 میں پیدا ہوئی تھیں۔ نومبر 2022 میں پہلی بار انھیں دیکھا گیا تھا، جب ایک طویل دوری کا میزائل ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ اپنے والد کے ساتھ کئی اہم تقاریب میں شرکت کرتی ہوئی دیکھی گئیں۔ اسلحہ تربیت، فوجی پریڈ، فیکٹری افتتاح اور حال ہی میں کوریائی پیپلز آرمی کے یومِ تاسیس پر بھی وہ نظر آئیں۔ جنوری 2026 میں انھوں نے کم سوسن سن پیلس (کم فیملی کا علامتی مقبرہ) کا دورہ کیا، جو جانشینی کے لیے اہم اشارہ مانا جاتا ہے۔ ستمبر 2025 میں وہ والد کے ساتھ بیجنگ گئیں، جو ان کا پہلا غیر ملکی سفر تھا۔ وہاں وہ چینی لیڈر شی جن پنگ سے ملیں اور شمالی کوریائی سفارت خانہ میں منعقد تقاریب میں شامل ہوئیں۔ این آئی ایس کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ کم جو اے اب پالیسی سے متعلق معاملوں پر رائے دے رہی ہیں اور انھیں دوسرے سب سے اونچے عہدہ کے لائق مانا جا رہا ہے۔ این آئی ایس نے یہ اندازہ کئی بنیادوں پر لگایا ہے۔ ان میں کم جو کی بڑھتی عوامی موجودگی، فوجی تقاریب میں شرکت، کم سوسن پیلیس دورہ اور کچھ پالیسیوں پر ان کی رائے شامل ہیں۔ این آئی ایس اب باریکی سے دیکھ رہی ہے کہ کیا کم جو آئندہ ورکرس پارٹی کانگریس میں والد کے ساتھ نظر آتی ہیں، وہاں انھیں کوئی آفیشیل عہدہ ملتا ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہوا تو جانشینی کی قیاس آرائیاں مزید مضبوط ہوں گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ