شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اُن اور ان کی بیٹی نے ہلکے ہتھیار بنانے والی فیکٹری کے معائنے کے دوران پستول سے فائر کیے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حکومتی میڈیا کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا کہ کم جونگ اُن، ایٹمی ہتھیاروں پر برسوں کی توجہ کے بعد، روایتی فوج کو جدید بنانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق کم جونگ اُن نے ایک دن قبل پستول اور دیگر ہلکے ہتھیار بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا اور نئے پستول کا معائنہ کیا۔ ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ہتھیار کو ہدف پر آزمانے کے بعد کم جونگ نے اسے ’بہترین‘ قرار دیا۔ رپورٹ میں کم جونگ اُن کی بیٹی کے موجود ہونے کا ذکر نہیں تھا تاہم تصاویر میں انہیں سینیئر فوجی اہلکاروں کے ساتھ پستول چلاتے دیکھا گیا۔ کم جونگ اُن نے کہا کہ ’یہ فیکٹری فوج اور سکیورٹی فورسز کو پستول اور دیگر ہلکے ہتھیار فراہم کرنے کے لیے اہم ہے۔‘ انہوں نے پیداواری صلاحیت بڑھانے اور زیادہ جدید پیداوار لائنیں قائم کرنے کی ہدایت دی۔ بدھ کو کم جونگ اُن اور ان کی کم عمر بیٹی نے جنگی بحری جہاز سے چلائے گئے اہم میزائلوں کے تجربات کا مشاہدہ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کی جاری کردہ تصاویر میں کم جونگ اور ان کی بیٹی کو ایک کمرے میں بیٹھے سکرین پر جنگی بحری جہاز سے چلنے والے میزائلوں کا معائنہ کرتے دیکھا گیا۔ کم جونگ اُن کی بیٹی کم جو اے جن کی عمر تقریباً تیرہ سال ہے، 2022 کے اواخر سے اپنے والد کے ساتھ کئی اہم مواقع جیسے کہ فوجی پریڈ اور ہتھیاروں کے تجربات کے معائنے کے دوران نظر آ چکی ہیں۔ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ کم جونگ اُن اپنی بیٹی کو اپنا جانشین بنائیں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ