نئی دہلی، 06 جولائی (یواین آئی) موجودہ ہندستانی کپتان شبھمن گِل سابق کپتان سنیل گاوسکر کے 1971 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 774 رن بنانے کے ہندستانی ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں۔ گاوسکر نے 1971 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں چار میچوں میں 774 رن بنائے تھے اور ان کا یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے۔ کوئی بھی ہندستانی کھلاڑی اس ریکارڈ کو توڑ نہیں سکا۔ دوسرے نمبر پر بھی گاوسکر ہی ہیں جنہوں نے 79-1978 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سیریز میں چھ میچوں میں 732 رن بنائے تھے۔ تیسرے نمبر پر موجودہ اوپنر یشسوی جیسوال ہیں جنہوں نے 24-2023میں انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز میں پانچ میچوں میں 712 رن بنائے تھے۔ رن مشین وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف 15-2014کی سیریز میں چار میچوں میں 692 رن بنائے تھے۔ گِل نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف کل 430 رن بنائے ہیں، جو ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رن ہیں ، پہلے نمبر پر گراہم گوچ ہیں جنہوں نے 1990 میں ہندوستان کے خلاف 456 رن بنائے تھے۔ گِل نے اس انگلینڈ دورے پر پہلے دو ٹیسٹوں میں 585 رن بنائے ہیں، جو سیریز کے پہلے دو ٹیسٹوں میں دوسرے سب سے زیادہ رن ہیں۔ پہلے نمبر پر گریم اسمتھ ہیں جنہوں نے 2003 میں انگلینڈ میں 621 رن بنائے تھے۔ گِل اب بطور کپتان پہلے دو ٹیسٹوں میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے کوہلی کے 449 رن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گِل دوسرے بلے باز ہیں جنہوں نے دو بار ٹیسٹ میں 150 سے زائد رن بنائے ہیں، ان سے پہلے یہ کارنامہ 1980 میں ایلن بارڈر نے پاکستان کے خلاف لاہور میں ناٹ آؤٹ 150 اور 153 رن بنا کر کیا تھا۔ گِل ان نو بلے بازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میں سنچری اور ڈبل سنچری بنائی ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں گِل سے پہلے گاوسکر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ دو ہندستانی کپتانوں نے گِل سے پہلے ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی تھی۔ گاوسکر نے 1978 میں ایڈن گارڈنز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 107 اور ناٹ آؤٹ 182 رن بنائے تھے، جبکہ وراٹ کوہلی نے 2014 میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف 115 اور 141 رن بنائے تھے۔ گِل دوسرے ہندوستانی بلے باز ہیں جنہوں نے انگلینڈ میں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی ہے۔ اس سے پہلے ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں رشبھ پنت نے یہ کارنامہ دیا تھا۔ موجودہ ہندستانی کپتان کے پاس گاوسکر کا 54 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا اس سیریز میں موقع ہے۔ جو کام سچن تندولکر، راہل دراوڑاور وراٹ کوہلی جیسے عظیم بلے باز نہیں کر سکے، وہ کام موجودہ سیریز میں گِل کر سکتے ہیں۔ گِل سیریز میں جس فارم میں کھیل رہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے وہ عظیم ڈان بریڈمین کا ایک سیریز میں 974 رن کا عالمی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ سیریز میں باقی تین میچوں میں انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے 390 رن کی ضرورت ہے۔
Source: uni urdu news service
گل کے شاندار161 رن ، ہندستان نے انگلینڈ کو دیا 608 رن کا ہدف
شبھمن گِل گاوسکر کے 774 رن کے ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں
جوکووچ، سنر چوتھے راؤنڈ میں، کریجکووا ہارکر ومبلڈن سے باہر
اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی نصف سنچری اننگز سے آسٹریلیا نے میچ پر گرفت مضبوط کی
ومبلڈن ٹینس: اٹلی کے جینک سنر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد
ومبلڈن ٹینس: اٹلی کے جینک سنر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد
جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا