Sports

ریئل میڈرڈ اور پی ایس جی فیفا کلب ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

ریئل میڈرڈ اور پی ایس جی فیفا کلب ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

نیویارک، 06 جولائی :ریئل میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) فیفا کلب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مقابلہ کریں گے۔ یورپ کے عظیم فٹبال کلب ریئل میڈرڈ اور پی ایس جی نے ہفتہ کو کھیلے گئے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچوں میں فتح حاصل کر کے فیفا کلب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں ریئل میڈرڈ نے آخری لمحات میں جدوجہد کرتے ہوئے بوروسیا ڈورٹمنڈ پر 3-2 سے فتح حاصل کی۔ وہیں دوسرے کوارٹر فائنل میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے بائرن میونخ کو 2-0 سے ہرا کر فیفا کلب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ پی ایس جی کی طرف سے ڈیزائر ڈوؤ اور عثمان ڈیمبیلے نے گول کیے۔ 15 بار کے یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ چیمپئن ریئل میڈرڈ نے گونزالو گارسیا اور فرین گارسیا کے پہلے ہاف کے گولز کی بدولت 2-0 کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد بوروسیا ڈورٹمنڈ کے میکسیمیلین بیئر نے 93ویں منٹ میں ایک گول کر کےا سکور 2-1 کر دیا۔ اس کے ایک منٹ بعد کیلیان ایمباپے نے ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا گول کر کے میڈرڈ کی برتری کو مزید بڑھاتے ہوئے فتح یقینی بنا دی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments