برمنگھم، 06 جولائی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر جوناتھن ٹراٹ نے بھارتی کپتان شبمن گِل کی بلے بازی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گِل نے مجھے پچھلے ہندستانی نمبر چار کی یاد دلا دی۔ جیو ہاٹ اسٹار کے ماہر ٹراٹ نے 'میچ سینٹر لائیو' میں کہا، "میں ایمانداری سے یہاں آکر اور اس اننگز کو دیکھ کر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ مجھے یاد نہیں کہ شبھمن نے انگلش بولرز کو ایک بھی موقع دیا ہو۔ جس طرح انہوں نے گیئر بدلا - اپنی مرضی سے چھکے لگائے - بغیر کسی سلوگن کے، صرف خالص کرکٹ شاٹس، یہ کچھ خاص تھا۔ انہوں نے دکھایا کہ وہ کتنے باصلاحیت ہیں ۔ انہوں نے مجھے پچھلے ہندوستانی نمبر چار کی یاد دلا دی - تقریباً اس صلاحیت کی کاربن کاپی۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس دورے پر اپنے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں اس سے بہتر آغاز کا تصور کر سکتے تھے۔ یقیناً وہ ہیڈنگلے میں جیتنا چاہتے تھے لیکن اب امید ہے کہ وہ یہاں شاندار جیت درج کریں گے۔" 'میچ سینٹر لائیو' پر بات کرتے ہوئے، جیو ہاٹ اسٹار کے ماہر ورون آرون نے بھی شبھمن گِل کی شاندار اننگز کی تعریف کی، "شبھمن کبھی کوئی غلطی نہیں کر سکتے، اور مجھے امید ہے کہ یہ فارم جتنا ممکن ہو سکے لمبے عرصے تک جاری رہے گا۔ لیکن یہ اتفاق سے نہیں ہوا۔ انہوں نے سرخ گیند کے کھلاڑی کے طور پر بہتر بننے کے لیے بہت محنت کی ہے - آئی پی ایل کے دوران بھی۔ انہوں نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے، اپنی تکنیک میں تھوڑی تبدیلی کی ہے، اور آپ نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ جب شبھمن گِل جیسا باصلاحیت کھلاڑی محنت کرتا ہے تو وہ 'لیجنڈ' کے زمرے میں قدم رکھتا ہے۔" آرون نے انگلینڈ کے بولنگ اٹیک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "کرس ووکس جیسے بولر میں واقعی رفتار کی کمی ہے۔ اس طرح کے وکٹ پر، آپ کو رفتار اور لائن کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ ایک بہت اچھے گیندباز ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں، لیکن وہ چوٹ سے واپسی کررہے ہیں اور شاید ا س رفتار سے گیندبازی نہیں کرپارہے ہیں۔ ورون آرون نے کہا، "پہلے ٹیسٹ میں، اسٹوکس نے واقعی اچھی بولنگ کی تھی، لیکن اس بار انکی گیندبازی اتنی متاثرکن نہیں رہی۔ اس لیے، اگر آپ ٹاپ تین انگلش بولرز کو دیکھیں، تو وہ ان حالات کے مطابق نہیں لگتے۔ دوسری طرف، سراج اور آکاش دیپ جیسے ہندوستانی گیندباز بہت تیز رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں۔ صحت مند رفتار - مسلسل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ - اور ہر وقت اسٹمپ پر حملہ کیا ہے۔ جب بھی وہ اسٹمپ کے لیے گئے ہیں، کچھ نہ کچھ ہوا ہے۔ انہوں نے کریز کا واقعی اچھا استعمال کیا ہے۔ یہ پانچ بہت مختلف گیندبازہیں جو بہت مختلف طریقوں سے کام کر رہے ہیں۔" آکاش دیپ کے پرجوش پرفارمنس اور جشن کے بارے میں آرون نے کہا، "آکاش دیپ کا سفر آسان نہیں رہا۔ وہ بہار سے ہیں اور انہیں مختلف ریاستوں کے لیے کوشش کرنی پڑی ۔ وہ آخر کار بنگال چلے گئے - ایک باہری شخص کے طور پر - اور مقامی لوگوں کے درمیان اپنی جگہ بنانی پڑی۔ انہوں نے وہاں اپنا نام بنایا۔ بہار کے ایک چھوٹے سے شہر سے آنا اور انگلینڈ میں ہندوستان کے لیے اس طرح کی کارکردگی دکھانا، ظاہر ہے کہ ان کے لیے دنیا سے بڑھ کر ہے۔ ان کے جشن نے سب کچھ کہہ دیا - یہ ان کا یہ کہنے کا طریقہ تھا، 'میں یہاں رہنے کے لیے آیا ہوں۔'"
Source: uni urdu news service
جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا
ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا
شبھمن گل نے لگائی ڈبل سنچری، توڑدیا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، پہلی بارکسی ہندوستانی کپتان نے کیا ایسا کمال
جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر