Sports

ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا

ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا

پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کار حادثے میں ڈیاگو جوتا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لیورپول اور پرتگال کے فارورڈ ڈیاگو جوتا 28 سال کی عمر میں شمال مغربی اسپی کے علاقے زمورا کے قریب کار حادثے میں انتقال کرگئے۔ یہ پڑھیں: لیورپول اور پرتگال کے معروف فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں ہلاک بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار حادثے میں ڈیاگو جوتا کا چھوٹا بھائی 25 سالہ آندرے سلوا بھی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ رونالڈو نے ایکس پر جوتا کے اہلخانہ سے ہمدردی کا ظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ابھی ہم قومی ٹیم میں اکٹھے تھے، ابھی آپ کی شادی ہوئی تھی، آپ کے خاندان، بیوی اور بچوں کے لیے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے لیے دنیا کی تمام طاقتوں کی خواہش رکھتا ہوں۔‘ رونالڈو نے مزید لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے، ڈیاگو اور آندرے ہم سب آپ کو یاد کریں گے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments