لگتا ہے کہ کپتانی کی ذمہ داری ملنے کا اثرشبھمن گل کی کارکردگی پربھی پڑنے لگا ہے۔ بالکل اسی طرح، جیسا تقریباً 11 سال پہلے وراٹ کوہلی پرنظرآیا تھا۔ ٹسٹ کرکٹ میں کپتانی ملنے کے بعد وراٹ کوہلی کا بلّا آگ اگلنے لگا تھا۔ بس کچھ وہی کمال اب شبھمن گل بھی کررہے ہیں، جنہوں نے بطورکپتان اپنی پہلی ہی سیریزمیں رنوں کی بارش کردی ہے اوراب وراٹ کوہلی کا ہی ایک ریکارڈ توڑدیا ہے۔ ایک طرف شبھمن گل نے وراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑا۔ وہیں دوسری طرف ڈبل سنچری لگاکرتاریخ رقم کردی۔ انہوں نے 311 گیندوں میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شبھمن گل انگلینڈ میں بطور کپتان ڈبل سنچری لگانے والے صرف تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ شبھمن گل اب ٹسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری لگانے والے سب سے نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ ٹسٹ میں بطور کپتان سب سے کم عمر میں ڈبل سنچری لگانے والے سب سے نوجوان کھلاڑی منصور علی خان پٹودی تھے، جنہوں نے 23 سال 39 دن کی عمرمیں ڈبل سنچری لگائی تھی۔ وہیں شبھمن گل نے 25 سال 298 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریزکے دوسرے میچ میں شبھمن گل نے ایجبسٹن کے میدان پرکسی ہندوستانی کپتان کے سب سے بڑے اسکورکا ریکارڈ قائم کردیا۔ انگلینڈ دورے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے کپتان بنائے گئے شبھمن گل پرہی کسی کی نظریں تھیں۔ ایسا اس لئے کیونکہ ان کا ٹسٹ ریکارڈ کوئی بہت زیادہ اثردارنہیں تھا۔ اس پربھی ایشیا سے باہرتوان کا بلّا چلا ہی نہیں تھا اورگزشتہ پانچ سال سے انہوں نے ایک بار بھی 50 کا اعداد وشمار پارنہیں کیا تھا۔ خاص طورپرانگلینڈ میں توان کے بلے سے تین ٹسٹ میچوں میں صرف 88 رن ہی نکلے تھے، مگر سیریزکی صرف 3 اننگوں میں شبھمن گل نے اب پرانی پریشانیوں اوراعدادوشمارکوپیچھے چھوڑتے ہوئے رنوں کا پہاڑکھڑا کردیا ہے۔ لیڈس ٹسٹ میں شاندار سنچری لگاکر سیریز کا شاندار آغاز کرنے والے ہندستانی کپتان شبھمن گل نے مسلسل دوسرے ٹسٹ میں بھی سنچری لگائی۔ میچ کے پہلے ہی دن سنچری لگانے والے شبھمن گل نے دوسرے دن بھی اپنا جلوہ برقرار رکھا اور پہلے سیشن میں ہی 150 رنوں کا اعدادوشمار پار کردیا۔ اس کے ساتھ ہی شبھمن گل نے نہ صرف ٹسٹ کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا اسکور بنا دیا بلکہ سابق کپتان وراٹ کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ شبھمن گل کا س سے پہلے سب سے بڑا اسکور 147 رن تھا، جو انہوں نے گزشتہ ٹسٹ میں ہی بنایا تھا۔ پھر جیسے ہی شبھمن گل نے 150 رنوں کا اعدادوشمار حاصل کیا، انہوں نے وراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گل کے نام اب ایجبسٹن کے میدان پر بطور ہندوستانی کپتان سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ وراٹ کوہلی کے نام تھا، جنہوں نے سال 2018 میں ہوئے ٹسٹ میں 149 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ گل سے پہلے اس میدان پر سنچری لگانے والے کوہلی واحد ہندوستانی کپتان تھے۔ وہیں اس میدان پر کسی ہندوستانی بلے باز کا سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ بھی اب گل کے نام ہوگیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس سیریز میں ابھی تک صرف تین اننگوں میں ہی شبھمن گل نے 300 سے زیادہ رن بنا لئے ہیں۔ اس طرح صرف 25 سال کی عمر میں ایشیا سے باہر ایک ٹسٹ سیریز میں 300 سے زیادہ رن بنانے والے وہ پہلے ہندوستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔ گل نے پہلے ٹسٹ میچ میں 147 رنوں کی سنچری اننگ سمیت کل 155 رن بنائے تھے۔
Source: social media
گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال
’بابر اعظم جیسے کپتان سرفراز احمد کی جیب میں رہتے تھے‘:سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی
سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دی
گل نے لگائی شاندار سنچری، جیسوال-جڈیجہ کی بھی شاندار بلے بازی
منولو مارکیز بھارتی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی
شبھمن گل نے لگائی ڈبل سنچری، توڑدیا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، پہلی بارکسی ہندوستانی کپتان نے کیا ایسا کمال