برمنگھم، 5 جولائی :: کپتان شبھمن گل کی شاندار 161 رنز کی سنچری، کے ایل راہل (55)، رشبھ پنت (65) اور رویندر جڈیجہ (ناٹ آوٹ 69) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت ہندستان نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہفتے کو چائے کے وقفے کے بعد اپنی دوسری اننگز 6 وکٹوں پر 427 رنز پر ڈکلیئر کر دی اور انگلینڈ کے سامنے 608 رنز کا انتہائی مشکل ہدف رکھ دیا۔ ہندستان کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل تھی۔ پہلی اننگز میں ڈبل سنچری (269) بنانے والے گل نے دوسری اننگز میں بھی اپنی زبردست فارم کو جاری رکھا اور 162 گیندوں پر 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے ۔ راہل نے 84 گیندوں پر 10 چوکے لگائے ۔ رشبھ پنت نے 58 گیندوں پر 8 چوکے اور 3 چھکے مارے ، جبکہ جڈیجہ نے 118 گیندوں پر 5 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ انگلینڈ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے ہیں۔ اسے میچ کے آخری دن یعنی کل مزید 536 رنز بنانے ہیں، جبکہ ہندوستان کو سیریز برابر کرنے کے لیے 7 وکٹیں درکار ہیں۔ آکاش دیپ سنگھ نے انگلینڈ کو دو زبردست جھٹکے دیے جبکہ پہلی اننگز میں 6 وکٹ لینے والے محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آکاش نے بین ڈکٹ اور جو روٹ کو بولڈ کیا، جبکہ سراج نے جیک کراولی کو آوٹ کیا۔ ڈکٹ نے 25، روٹ نے 6 رنز بنائے ، جبکہ کراولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ کھیل ختم ہونے کے وقت اولی پوپ 24 اور ہیری بروک 15 رنز پر ناٹ آوٹ تھے ۔ ہندوستان نے کل کے ایک وکٹ پر 64 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پورے دن انگلینڈ کے گیندبازوں کی زبردست پٹائی کی۔ گل نے طوفانی انداز میں کھیلتے ہوئے سیریز میں مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر آٹھویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ گل نے ایک ہی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے کا نایاب کارنامہ انجام دیا۔ ایسا کرنے والے وہ سنیل گاوسکر کے بعد دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ گاوسکر نے 1971 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ کرن نائر کے 26 رنز بنا کر آوٹ ہونے کے بعد گل میدان پر آئے اور انگلینڈ کے کسی بھی باولر کو نہیں بخشا۔ انہیں پنت اور جڈیجہ کی عمدہ حمایت ملی۔ دونوں نے مختلف انداز میں نصف سنچریاں بنائیں، جہاں پنت جارحانہ کھیل پیش کر رہے تھے ، وہیں جڈیجہ نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ گل ایک ہی ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 430 رنز بنا کر ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کپتان گراہم گوچ نے 1990 میں ہندستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 456 رنز بنائے تھے ۔
Source: uni news
لیورپول کے معروف فٹ بالر اسپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے
شبھمن گل نے ریکارڈ 269 رن بنائے
ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا
شبھمن گل نے لگائی ڈبل سنچری، توڑدیا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، پہلی بارکسی ہندوستانی کپتان نے کیا ایسا کمال
جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی
گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال
شبھمن گل نے لگائی ڈبل سنچری، توڑدیا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، پہلی بارکسی ہندوستانی کپتان نے کیا ایسا کمال
ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا
شبھمن گل نے ریکارڈ 269 رن بنائے
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر