Sports

جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی

جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیسری تیز ترین سنچری جڑ دی۔ انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرلیا جب کہ ہیری بروک نے بھی تاریخ رقم کردی۔ اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے تیسری تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنائی۔ جیمی اسمتھ نے اس وقت بیٹنگ کو سہارا دیا جب انگلینڈ کی 5 وکٹیں 84 رنز پر گرچکی تھی اور ان پر فالو آن کے بادل منڈلانے لگے تھے۔ انہوں نے 80 گیندوں پر 17 چوکوں کے ساتھ ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔ ہیری بروک نے 2022 میں راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 80 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جونی بیرسٹو بھی 77 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ جیمی اسمتھ کے ساتھ ہیری بروک بھی بھارتی بولرز کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے، بروک تیز کرکٹ میں 2500 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے 2832 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ 26 سالہ ہیری بروک کی صرف 27ویں ٹیسٹ میچ میں یہ نویں سنچری ہے، وہ 44 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے انگلینڈ کے لیے 9 سنچریان بنانے والے تیسرے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments