ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز گراؤنڈ میں کتا گھس آیا۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم گرینیڈا میں کتا گھسنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کتے کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ سے کھیل کچھ دیر رکا رہا، ڈرون کیمرہ سے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں خطرناک سانپ گراؤنڈ میں آگیا تھا۔ گراؤنڈ میں داخل ہونے والا سانپ خطرناک تھا، جو دیکھنے میں کئی فٹ بڑا تھا، سری لنکا کے گراؤنڈ پر سانپ کے داخلے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ سری لنکا میں سانپوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جو کھیلوں کے اکثر مقابلوں میں نظر آتے ہیں۔
Source: social media
گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال
ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا
شبھمن گل نے لگائی ڈبل سنچری، توڑدیا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، پہلی بارکسی ہندوستانی کپتان نے کیا ایسا کمال
لیورپول کے معروف فٹ بالر اسپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے
شبھمن گل نے ریکارڈ 269 رن بنائے
منولو مارکیز بھارتی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی
لیورپول کے معروف فٹ بالر اسپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے
شبھمن گل نے لگائی ڈبل سنچری، توڑدیا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، پہلی بارکسی ہندوستانی کپتان نے کیا ایسا کمال
ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد