سینٹ جارج، 06 جولائی: اسٹیو اسمتھ (71)، کیمرون گرین (52)، ٹریوس ہیڈ (39) اور ایلکس کیری (ناٹ آؤٹ 26) کی جارحانہ اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روکے جانے تک سات وکٹوں پر 221 رن بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ آسٹریلیا نے کل کے دو وکٹوں پر 12 رن سے آگے کھیل شروع کیا۔ ہفتہ کو صبح کے سیشن میں آسٹریلیا نے ابھی اسکور میں 16 رن کا اضافہ کیا تھا کہ شامر جوزف نے ناتھن لیون (آٹھ) کو آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے اسٹیو اسمتھ نے کیمرون گرین کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 93 رن جوڑے۔ کیمرون گرین کو بھی جوزف نے آؤٹ کیا۔ کیمرون گرین نے 123 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 52 رن کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ اسٹیو اسمتھ کے طورپر گری۔ انہیں جسٹن گریوز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اسٹیو اسمتھ نے 119 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رن بنائے۔ بو ویبسٹر (دو) کو بھی گریوز نے آؤٹ کیا۔ ٹریوس ہیڈ 60 گیندوں پر 39 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسٹمپ کے وقت آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 64.3 اوورز میں سات وکٹوں پر 221 رن بنا لیے تھے۔ ایلکس کیری (ناٹ آؤٹ 26) اور کپتان پیٹ کمنز (ناٹ آؤٹ چار) کریز پر موجود تھے۔ میچ کے بعد اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ یہ ایک مشکل پچ ہے ۔ میں نے خود کو خراب گیندوں سے دور رکھنے کی کوشش کی۔ گرین کے ساتھ اچھی شراکت داری ہوئی، جس سے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوئی۔ میری انگلی پر چوٹ لگی لیکن یہ سنگین نہیں ہے۔ ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، امید ہے کہ ہم 300 کے قریب کی برتری حاصل کر لیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شامر جوزف، جیڈن سیلز اور جسٹن گریوز نے دو دو وکٹیں لیں۔ الزاری جوزف نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رن بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 253 رن پر سمیٹ کر آسٹریلیا نے 33 رن کی برتری حاصل کر لی تھی۔
Source: uni urdu news service
گل کے شاندار161 رن ، ہندستان نے انگلینڈ کو دیا 608 رن کا ہدف
شبھمن گِل گاوسکر کے 774 رن کے ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں
جوکووچ، سنر چوتھے راؤنڈ میں، کریجکووا ہارکر ومبلڈن سے باہر
اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی نصف سنچری اننگز سے آسٹریلیا نے میچ پر گرفت مضبوط کی
ومبلڈن ٹینس: اٹلی کے جینک سنر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد
ومبلڈن ٹینس: اٹلی کے جینک سنر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد
جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا