لندن، 06 جولائی :سات بار کے چیمپئن نوواک جوکووچ نے ہم وطن میومیر کیکمانووچ کو اور اٹلی کے جینیک سنر نے پیڈرو مارٹینز کو ہرا کر ومبلڈن مردوں کے سنگلز مقابلے میں چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے سربین لیجنڈ نوواک جوکووچ نے ہفتہ کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں کیکمانووچ کو 6-3، 6-0، 6-4 سے ہرا کر اپنی 100ویں جیت درج کی اس کے ساتھ ہی جوکووچ مارٹینا ناوراتیلووا اور راجر فیڈرر کے کلب میں شامل ہو گئے، جو یہ کارنامہ انجام دینے والے کھلاڑی ہیں۔ اگلے راؤنڈ میں جوکووچ کا مقابلہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مناؤر سے ہوگا۔ مناؤر نے ڈنمارک کے آگسٹ ہولمگرین کو سیدھے سیٹوں میں ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔ دوسری طرف ایک اور میچ میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سنر نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے اسپین کے پیڈرو مارٹینز کو صرف ایک گھنٹہ 55 منٹ میں 6-1، 6-3، 6-1 سے ہرایا۔ اٹلی کے اس لیجنڈ کھلاڑی نے ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی سیٹ نہیں گنوایا ہے۔ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ اب 19ویں سیڈ گرگور دیمتروو سے ہوگا۔ دیمتروو نے سیبسٹین آفنر کو ہرایا۔ امریکہ کے دسویں سیڈ بین شیلٹن نے اس سال کے ایونٹ میں اپنا بہترین سیٹ ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ہنگری کے مارٹن فوکسووکس کو 6-3، 7-6 (4)، 6-2 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے، جہاں ان کا مقابلہ اٹلی کے لورینزو سونیگو سے ہوگا۔ دن کے ایک اور میچ میں 2014 کے یو ایس اوپن چیمپئن کروشیا کے مارن سلچ نے اسپین کے جوم منار کو 6-3، 3-6، 6-2، 6-4 سے ہرایا۔ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ اٹلی کے فلاویو کوبولی سے ہوگی۔ خواتین کے زمرے میں پولینڈ کی آٹھویں سیڈ ایگا سویاٹیک نے روم میں امریکی ڈینیئل کولنز سے ملی ہار کا بدلہ 6-2، 6-3 سے جیت کے ساتھ لیا۔ اب اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ ڈنمارک کی کلارا ٹوسن سے ہوگا، جنہوں نے 11ویں سیڈ ایلینا ریباکینا کو 7-6 (6)، 6-3 سے ہرایا۔ چیک کھلاڑی باربورا کریجکووا کو امریکہ کی ایما ناوارو نے 2-6، 6-3، 6-4 سے ہرایا۔ ناوارو کا اب مقابلہ 18 سالہ میرا اینڈریوا سے ہوگا، جنہوں نے ہیلی بیپٹسٹ کو سیدھے سیٹوں میں 6-1، 6-3 سے ہرایا۔
Source: uni urdu news service
ومبلڈن ٹینس: اٹلی کے جینک سنر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ریئل میڈرڈ اور پی ایس جی فیفا کلب ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
شبھمن گِل گاوسکر کے 774 رن کے ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں
جوکووچ، سنر چوتھے راؤنڈ میں، کریجکووا ہارکر ومبلڈن سے باہر
اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی نصف سنچری اننگز سے آسٹریلیا نے میچ پر گرفت مضبوط کی
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر
اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی نصف سنچری اننگز سے آسٹریلیا نے میچ پر گرفت مضبوط کی
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد