International

شامی صدر کا جنگ بندی سمیت کردوں کے ساتھ معاہدے کا اعلان

شامی صدر کا جنگ بندی سمیت کردوں کے ساتھ معاہدے کا اعلان

شامی حکومت اور شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے تمام محاذوں پر فوری اور جامع جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ یہ معاہدہ شمال مشرقی علاقوں میں چند دنوں کی لڑائی کے بعد سامنے آیا جہاں شامی فوج نے کردوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں کی جانب پیش قدمی کی تھی۔ روئٹرز کے مطابق اتوار کو شامی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق یہ جنگ بندی دریائے فرات کے مشرق میں ایس ڈی ایف سے وابستہ تمام افواج کے انخلا کے ساتھ ساتھ نافذ ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضروری سکیورٹی جانچ کے بعد ایس ڈی ایف کی تمام فورسز کو وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ میں ضم کر دیا جائے گا۔ امریکی ایلچی ٹام بیریک سے ملاقات کے بعد دمشق کے صدارتی محل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر احمد الشراع نے کہا کہ ’میں مکمل جنگ بندی کی سفارش کرتا ہوں۔‘ انہوں نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث ایس ڈی ایف کے سربراہ مظلوم عبدی سے ملاقات پیر تک مؤخر کر دی گئی، تاہم صورتحال کو پرسکون رکھنے کے لیے معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معاہدے کے تحت شامی حکومت فوری طور پر دیر الزور اور رقہ کے کردوں کے زیرِ کنٹرول صوبوں کا فوجی اور انتظامی کنٹرول سنبھال لے گی۔ اس کے ساتھ ہی علاقے کے تمام سرحدی راستے، گیس اور تیل کے ذخائر بھی شامی حکومت کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ ایس ڈی ایف اس بات کی پابند ہوگی کہ وہ ملک سے تمام غیر شامی رہنماؤں اور کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے وابستہ عناصر کو نکالے۔ شامی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ دستاویز پر شامی صدر احمد الشراع اور ایس ڈی ایف کے سربراہ مظلوم عبدی کے دستخط موجود ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق صدر احمد الشراع نے کہا کہ ’ایس ڈی ایف سے متعلق تمام زیرِ التوا معاملات حل کر لیے جائیں گے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments