International

شامی حکومت اور کرد فورسز میں جامع معاہدہ طے پا گیا

شامی حکومت اور کرد فورسز میں جامع معاہدہ طے پا گیا

شام کی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان ایک جامع معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دمشق سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت کرد فورسز اور ان کی انتظامیہ کو بتدریج مرکزی ریاست میں ضم کیا جائے گا۔ شامی سیکیورٹی فورسز شمال مشرقی شہروں حسکہ اور قامشلی میں تعینات ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق شامی ڈیموکریٹک فورسز سے تین شامی فوجی بریگیڈز تشکیل دی جائیں گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق کرد اکثریت والے شمالی علاقے کوبانی کے لیے بھی ایک الگ بریگیڈ قائم کی جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments