International

شامی فوج کے ٹھکانوں پر سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی بم باری ، 11 اہل کار ہلاک اور 25 زخمی

شامی فوج کے ٹھکانوں پر سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی بم باری ، 11 اہل کار ہلاک اور 25 زخمی

شامی وزارت دفاع کے میڈیا اور کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف نے جنگ بندی کی مہلت کے پہلے ہی دن شامی فوج کے ٹھکانوں کو 35 سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا۔ سرکاری خبر رساں ادارے "سانا" کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 11 فوجی جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شامی ایوانِ صدر نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ شامی حکومت اور "ایس ڈی ایف" کے درمیان صوبہ حسکہ کے مستقبل سے متعلق متعدد امور پر ایک مشترک مفاہمت طے پا گئی ہے۔ اس حوالے سے ایس ڈی ایف کو علاقوں کے عملی انضمام کا تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کے لیے 4 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ معاہدے کی صورت میں شامی افواج حسکہ اور قامشلی شہروں کے مراکز میں داخل نہیں ہوں گی بلکہ ان کے اطراف میں قیام کریں گی۔ بعد ازاں، حسکہ اور قامشلی کے پُر امن انضمام کے ٹائم ٹیبل پر بحث کی جائے گی۔ شامی افواج کرد دیہات میں داخل نہیں ہوں گی اور وہاں مقامی افراد پر مشتمل سکیورٹی فورسز کے علاوہ کوئی مسلح گروہ موجود نہیں ہو گا۔ ایس ڈی ایف کے سربراہ مظلوم عبدی نائب وزیر دفاع، گورنر حسکہ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی کے لیے امیدواروں کے نام تجویز کریں گے۔ ایس ڈی ایف کی تمام فوجی اور سکیورٹی فورسز کو وزارت دفاع اور وزارت داخلہ میں ضم کر دیا جائے گا، جبکہ شہری اداروں کو شامی حکومت کے ڈھانچے کا حصہ بنایا جائے گا۔ کردوں کے لسانی، ثقافتی اور شہریت کے حقوق سے متعلق آرڈیننس نمبر 13 پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ شراکت داری کی بنیاد پر ایک متحد شام کی تعمیر کی جا سکے۔ واضح رہے کہ اس مفاہمت پر عمل درآمد کا آغاز منگل کی رات آٹھ بجے سے ہونا تھا، تاہم حالیہ حملوں نے اس عمل کو متاثر کیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments