امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پرحملہ کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا اور شامی حکومت داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ جنگ فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج پر ہونے والے حملے کے جواب میں شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔ شام میں امریکی حملوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کر رہے ہیں اور ان حملوں کو شامی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق جوابی حملے کیے جارہے ہیں اور امریکا پر حملہ کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا۔ ایڈمرل امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ وسطی شام میں لڑاکا طیاروں، حملہ آور ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کی مدد سے داعش کے 70 مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب شامی حکومت نے بھی داعش کے خلاف فوجی آپریشنز جاری رکھنے کااعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’یہ جنگ کا آغاز نہیں ہے - یہ انتقام کا اعلان ہے۔ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ اپنے شہریوں کا دفاع کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ