شام میں سوشل میڈیا پر ایک پرانی وڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک میں امن و امان کے حالات بگڑ گئے۔ وڈیو میں حلب شہر کے علاقے میسلون میں علوی فرقے کی بزرگ شخصیت ابو عبداللہ الحسین الخصیبی کے مزار پر مسلح افراد کے حملے، مزار کے 5 خادموں کے قتل اور ان کی لاشوں کو مسخ کرتے دکھایا گیا۔ وڈیو میں دیکھا گیا کہ حملہ آوروں نے مزار میں توڑ پھوڑ کی اور اس کے اندر آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق اس واقعے کی مذمت میں شامی ساحل کے علاقوں، حمص اور وسطی دمشق میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ اس دوران میں بعض مظاہروں میں پر تشدد کارروائیاں اور جھڑپیں بھی دیکھی گئیں۔ طرطوس اور لاذقیہ میں 'عسکری کارروائیوں کی انتظامیہ' کے زیر انتظام سیکورٹی فورسز کی مسلح افراد کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ ان افراد نے جنرل سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح عسکری انتظامیہ نے شامی ساحل کے علاقوں میں کشیدگی کے بعد کرفیو نافذ کر دیا اور وہاں کمک بھیجی ہے۔ مذکورہ وڈیو وائرل ہونے کے بعد حمص کے علاقے الحضارہ میں مظاہرے ہوئے۔ اس دوران میں مظاہرین نے فرقہ وارانہ نعرے بازی کی جس کے نتیجے میں پڑوسی علاقوں کی آبادی کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔ سیکورٹی فورسز نے مجمع کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ دمشق میں المزہ 86 کے علاقے میں مظاہرہ ہوا جس کے دوران میں ہونے والی جھڑپیں الشیخ سعد کے علاقے تک پھیل گئیں۔ اس کے بعد عسکری کارروائیوں کی انتظامی کی فورس نے مداخلت کی اور کشیدگی کو ختم کیا۔ ایک اور وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں علاقے میں حالات معمول پر آنے کے بعد مکینوں کو خوشی میں روایتی آواز (زغرود) نکالتے دیکھا گیا۔ ادھر شامی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پرانی وڈیو حلب شہر کو آزاد کرائے جانے کے وقت کی ہے۔ مزید یہ کہ یہ حرکت نا معلوم گروپوں نے کی۔ یاد رہے کہ شامی مسلح گروپوں نے رواں ماہ 8 دسمبر کو دمشق پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس سے قبل 7 دسمبر کی شب بشار الاسد اقتدار چھوڑ کر روس فرار ہو گیا۔ یہ پیش رفت 14 برس تک جاری خانہ جنگی اور 54 برس تک جاری الاسد خاندان کی حکمرانی کے بعد سامنے آئی۔ شامی وزیر اطلاعات محمد العمر یہ باور کرا چکے ہیں کہ خفیہ ہاتھ ملک میں اندرونی فتنے بھڑکانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انھوں نے توجہ دلائی کہ حلب میں ایک مذہبی شخصیت کے مزار کو نذر آتش کرنے کی وائرل وڈیو پرانی ہے اور بشار حکومت کے سقوط کے بعد سے اس طرح کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ شیخ الحسین الخصیبی کا شمار علوی فرقے کے ہاں ایک بڑی مذہبی شخصیت کے طور پر ہوتا ہے۔ ان کا مزار کثیر اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
Source: social media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز