International

شام کی سالمیت کی بحالی کے لیے اقدامات پر صدر پوتن کی صدر الشرع کی تعریف

شام کی سالمیت کی بحالی کے لیے اقدامات پر صدر پوتن کی صدر الشرع کی تعریف

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شام کے صدر احمد الشرع کی تعریف کی ہے کہ وہ کُرد فورسز سے شامی فوج کے ذریعے وسیع علاقے کا قبضہ واپس لینے کے ساتھ عرب جمہوریہ کی علاقائی سالمیت کی بحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق بدھ کے روز شام کے صدر نے روس کا دوسرا دورہ کیا ہے۔ روس کے صدارتی دفتر کریملن میں صدر پوتن نے شامی صدر الشرع سے کہا کہ ’میں آپ کو اس حقیقت پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ شام کی علاقائی سالمیت کی بحالی کا عمل زور پکڑ رہا ہے۔‘ سنہ 2024 میں ماسکو کے دیرینہ اتحادی بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد صدر الشرع روس کا دوسرا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے شام اور خطے میں حالات کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے پوتن کا شکریہ ادا کیا۔ الشرع کی افواج کے ہاتھوں صدر بشار کے اقتدار کے خاتمے نے خطے میں روس کے اثر و رسوخ کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا تھا اور شام میں اس کے فوجی اڈوں کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کیا تھا۔ صدر پوتن تب سے الشرع کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں حالانکہ روس کی جانب سے بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کو ماسکو میں مسلسل پناہ دینا تعلقات کو بہتر بنانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی ملاقات کے دوران صدر پوتن نے الشرع سے کہا کہ ’ہمارے ریاستی تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں بہت کچھ حاصل کیا گیا ہے۔‘ دونوں رہنماؤں میں سے کسی نے بھی شام میں روس کی فوجی موجودگی کا ذکر نہیں کیا حالانکہ ملاقات سے قبل صدر پوتن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ انہیں اس میں شک نہیں کہ یہ مسئلہ مذاکرات میں زیرِبحث آئے گا۔ روس کے شام میں دو فوجی اڈے باقی ہیں جن میں ایک حمیمیم ایئر بیس ہے اور دوسرا شام کے بحیرہ روم کے ساحل پر طرطوس نیول بیس ہے۔ یہ سابق سوویت یونین کا حصہ رہنے والے ملکوں سے باہر روس کے سرکاری فوجی اڈے ہیں۔ روس نے رواں ہفتے کے اوائل میں کردوں کے زیرِقبضہ شمال مشرقی شام کے قمشلی ہوائی اڈے سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا تھا۔ شام نے ماسکو کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، حالانکہ روس نے متعدد بار اسد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو الشرع کی تعریف کرتے ہوئے اُن کو ’انتہائی قابل احترام‘ قرار دیا اور کہا کہ وہاں چیزیں ’بہت اچھی طرح سے چل رہی ہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments