International

شام کو ’دہشت گردی‘ کا گڑھ نہیں بننے دیں گے:ایران، ترکیہ کا اتفاق

شام کو ’دہشت گردی‘ کا گڑھ نہیں بننے دیں گے:ایران، ترکیہ کا اتفاق

ترکیہ اور ایران نے شام کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک شام کو دہشت گردی کا گڑھ نہیں بننے دیں گے۔ دمشق سے اپنے فوری دورے پر انقرہ پہنچنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ترک وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں چیف ایرانی سفارت کار نے تہران اور انقرہ کے درمیان اس بات پر زور دیا کہ شام کو "دہشت گرد گروہوں" کی آماجگاہ بننے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شام میں "دہشت گرد تنظیموں" پر اسرائیل اور امریکہ سے تعاون حاصل کرنے کا الزام لگایا تاہم ان کے ترک ہم منصب نے یہ الزام مسترد کر دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کی خطرناک صورتحال خطے کے تمام ممالک کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ "آستانہ معاہدے" کے حوالے سے ترکیہ اور ایران کے موقف میں ہم آہنگی موجود ہے۔ انہوں نے شام کے بارے میں علاقائی مشاورت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شامی حکومت اور اس کی فوج کی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ترکیہ کے ساتھ ان کی مشاورت بہت اچھی رہی، خاص طور پر چونکہ انہوں نے شامی سرزمین کے اتحاد اور خودمختاری کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments