Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

شرد کپور کو اپیل کے بعد ہالی ووڈ سے کام کی پیشکش

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

شرد کپور کو اپیل کے بعد ہالی ووڈ سے کام کی پیشکش
شرد کپور کو اپیل کے بعد ہالی ووڈ سے کام کی پیشکش — November 16, 2026
صحت کے مسائل سے دوچار بالی ووڈ اداکار شرد کپور نے فلموں کیلئے اپیل کردی، جس پر سونو سود نے ان سے ملاقات کرنے جبکہ ہالی ووڈ سے کام کی پیشکش بھی مل گئی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم جوش میں ولن کا کردار نبھانے والے شرد کپور نے حال ہی میں اپنی بیماری، تنہائی اور مالی و ذہنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے فلم انڈسٹری سے کام دینے کی اپیل کی تھی۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں اداکار نے تصدیق کی ہے کہ ان مشکلات کے درمیان انہیں ہالی ووڈ سے ایک پراجیکٹ کی آفر مل گئی ہے۔

شرد کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جنوری سے ہالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جو ان کے کیریئر کا ایک نیا موڑ اور ہالی ووڈ ڈیبیو ہوگا۔

اپنی سابقہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرد نے واضح کیا کہ ان کا مقصد اپنے ساتھی فنکاروں پر تنقید کرنا یا مالی مدد مانگنا ہرگز نہیں تھا، بلکہ وہ صرف یہ چاہتے تھے کہ انڈسٹری کے لوگ انہیں دوبارہ کام کا موقع دیں۔

اداکار نے بتایا کہ پچھلے چند سالوں میں بعض ذاتی مسائل اور مقدمات کی وجہ سے وہ ڈپریشن اور طویل علالت کا شکار رہے، جس کی وجہ سے وہ فلمی دنیا سے کٹ گئے تھے، تاہم اب وہ صحت یاب ہو کر دوبارہ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شرد کپور نے کہا کہ ہالی ووڈ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ وہ اپنے ملک میں بھی بالی ووڈ کے پراجیکٹس میں کام جاری رکھیں گے اور جلد ہی اپنے کام کے ذریعے دوبارہ شوبز انڈسٹری میں فعال ہو جائیں گے۔

صحت کے مسائل سے دوچار بالی ووڈ اداکار شرد کپور نے فلموں کیلئے اپیل کردی، جس پر سونو سود نے ان سے ملاقات کرنے جبکہ ہالی ووڈ سے کام کی پیشکش بھی مل گئی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn