تھائی لینڈ کے جنوبی سیاحتی جزیرے فوکٹ میں پیر کی صبح ایک تجارتی شاپ ہاؤس میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے، پولیس نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا۔
آگ گاڑیاں کرائے پر دینے والے کاروبار کی ایک عمارت میں لگی اور بعد میں قریبی کئی عمارتوں تک پھیل گئی۔
تھائی حکام کے مطابق آگ تقریباً صبح 3 بج کر 17 منٹ (2017 GMT) پر بھڑک اٹھی، اور فائر فائٹرز کو اس پر قابو پانے میں تقریباً دو گھنٹے لگے۔ زخمی ہونے والوں میں پندرہ تھائی شہری اور ایک میانمار کا شہری شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں کوئی سیاح شامل نہیں تھا۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال زیرِ تفتیش ہے۔
یہ عمارت فوکٹ کے مغربی ساحل پر واقع مشہور ساحل پاتونگ ) کے قریب ایک شہری علاقے میں واقع ہے۔
آتشزدگی کا یہ واقعہ بنکاک کے ایک بار میں لگنے والی آگ کے چار ماہ بعد پیش آیا ہے جس میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
تھائی لینڈ کے جنوبی سیاحتی جزیرے فوکٹ میں پیر کی صبح ایک تجارتی شاپ ہاؤس میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے، پولیس نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا۔...
Source: Admin