معروف اداکارہ 34 سالہ کیرتی سینن کی کاروباری خاندان کے چشم و چراغ 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ میڈیا کے مطابق جوڑے کی ایک دوسرے کے ساتھ تفریح مقامات پر سیاحت اور ہوٹلز میں کھانوں کی تصاویر اور ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کرسمس کے موقع پر بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ عمر میں واضح فرق کے باوجود ان کی کمیسٹری بہت اچھی ہے۔ جوڑے نے ممبئی میں بھی ایک خفیہ ملاقات کی تھی اور جیسے ہی دونوں ریسٹورینٹ سے باہر نکلے میڈیا کو دیکھ کر الگ الگ ہوگئے۔ کیرتی سینن کے مداح بھی جلد دونوں کی شادی کے اعلان کے منتظر رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ اب لگتا ہے کیرتی سینن کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیوں کہ اداکارہ کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کیرتی سینن اپنے ہونے والے سسرالیوں سے ملنے دہلی پہنچی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ شادی کا اعلان بھی جلد ہی ہوجائے۔ کیرتی سینن اور کبیر ہابیا نے تاحال اس ملاقات اور اپنی شادی کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن افواہیں ہیں کہ تھمتی نہیں۔
Source: social Media
منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا
’کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا؟‘ نورا فتحی کا کارتک آریان پر طنز
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے