International

صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا:پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف

صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا:پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند ہونا ضروری ہیں۔ جمعرات کو واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ کی ’تعمیر نو سے پہلے لوگوں کی جانوں کا تحفظ کیا جائے، فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ملے اور ان کے مستقبل کا تعین اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔‘ ’ان قراردادوں کے مطابق ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آنا چاہیے۔‘ اپنے خطاب میں پاکستانی وزیرِ اعظم نے امریکی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کی کامیاب سفارت کاری کی وجہ سے دنیا بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔‘ ’پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کے لیے ان کی بروقت اور موثر مداخلت کی وجہ سے کروڑوں جانیں بچی ہیں، صدر ٹرمپ نے حقیقی طور پر جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments