International

صدر ٹرمپ کا خلائی مخلوق سے متعلق حکومتی راز منظرِ عام پر لانے کا اعلان

صدر ٹرمپ کا خلائی مخلوق سے متعلق حکومتی راز منظرِ عام پر لانے کا اعلان

واشنگٹن(20 فروری ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی مخلوق (غیر ارضی حیات) کی موجودگی اور اس سے متعلق حکومتی راز افشا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے مطابق خلائی مخلوق، فضائی اُڑن طشتریوں اور امریکی فوجی خلائی اداروں کے درمیان مبینہ روابط کے حوالے سے عوامی دلچسپی غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہے، جس کے پیشِ نظر تمام دستیاب معلومات کو منظرِ عام پر لایا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیرِ جنگ کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ خلائی مخلوق سے متعلق تمام دستیاب ریکارڈنگز، دستاویزات اور معلومات کے اجراء کے عمل کا فوری آغاز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملات نہایت دلچسپ اور اہم ہیں، اور عوام کو سچ جاننے کا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ خلائی مخلوق اور امریکی فوجی و خلائی اداروں کے درمیان تعلقات سے متعلق کئی دہائیوں سے غیر مصدقہ اطلاعات گردش کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ایک انٹرویو میں اس امر کی تصدیق کی تھی کہ حکومت کے پاس کچھ ایسی معلومات موجود ہیں جس سے خلائی مخلوق کی موجودگی ثابت ہوتی ہے۔ صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں اس معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ ماہرین اور عوام یکساں طور پر اس ممکنہ انکشاف کے منتظر ہیں جو خلائی مخلوق اور غیر ارضی حیات سے متعلق کئی سوالات کے جوابات فراہم کر سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments